پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ حکومت مخالف مظاہروں کا دورانیہ دو ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے۔
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور اسلام آباد کی سطح پر کمیٹیاں ہوں گی۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔
Comments are closed.