پیپلز پارٹی کے سندھ سے منتخب ہونے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا لائحہ عمل تیار ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پی پی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ سینئر رہنما وقار مہدی کو ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت پارلیمان کے ایوان بالا کی خالی نشست پر نامزد امیدوار کے نام کی منظوری دے گی۔
ذرائع کے مطابق وقار مہدی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
Comments are closed.