مصر میں کندھے پر شیر کو اپنے پر بٹھاکر گھومنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص شیر کے بچے کو کندھے پر بٹھائے مصر کی ایک مصروف سڑک پر گھوم رہا تھا۔
حکام نے اسے اور اس کے دو ساتھیوں کو حراست میں لے کر شیر کو تحویل میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص فوٹوگرافر بتایا گیا ہے، جس نے فوٹو شوٹ اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ایسا کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.