بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھ پر پابندی لگانا زیادتی ہے، علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے خود پر لگائی گئی پابندی کو زیادتی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر مملکت مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے دوران مجھ پر پابندی لگانا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انتظامیہ کو دھمکی دی لیکن ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کے لیڈر پر بات ہو گی تو جواب دیں گے۔

اُن کاکہنا تھاکہ ن لیگ نے میڈیکل کالج کی بلڈنگ بناکر کمیشن کھالیا اور ہاسٹل بنایا ہی نہیں، کشمیری عوام سابق حکومتوں کی کارکردگی جانتے ہیں۔

اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ کہا گیا علی امین گنڈا پور نے فائرنگ کی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فائرنگ تو وفاقی وزیر پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت نے علی امین گنڈا پور کا راستہ 7 مرتبہ روکا ہے، ابو بچاؤ مہم والوں کا کشمیری عوام سے کوئی تعلق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.