بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے، آل کراچی تاجر الائنس

آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جمال سیٹھی نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کے بجائے ویکسینیشن پر توجہ دے۔

سندھ حکومت کے کاروباری اوقات پر جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پر کراچی کی اللّٰہ والا مارکیٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جمال سیٹھی نے کہا کہ حکومت اگر دو روز کاروبار بند رکھنا چاہتی ہے تو باقی پانچ روز 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، بازار آنے والے صارفین کو ماسک اور سینیٹائزر بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

خواجہ جمال سیٹھی نے مزید کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں کی پریشانیاں مزید نہ بڑھائے۔ کاروبار بند کرانے کے بجائے حکومت ویکسینیشن اور کورونا وارڈ کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.