مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 22 ممیوں کو شاندار پریڈ کی صورت میں نئی آرام گاہ منتقل کردیا گیا۔
فراعین مصر سے تعلق رکھنے والے18بادشاہوں اور 4 ملکاؤں کی حنوط شدہ میتیں شان و شوکت سے نئے عجائب گھر لے جائی گئیں۔
مصری ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ممیوں کو ان کی نئی آرام گاہ منتقلی اور بیرونی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے نائٹروجن سے بھرے خصوصی کیپسولز تیار کیے گئے۔
ان کیپسولز کو مستحکم رکھنے کےلیے سنہرے رنگ کی خصوصی گاڑیاں بھی تیار کی گئیں۔
ممیوں کو تحریر اسکوائر کے میوزیم سے نیشنل میوزیم آف ایجپشئن سویلائزیشن منتقل کیا گیا
Comments are closed.