مشیر قومی سلامتی معید یوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران معید یوسف امریکی ہم منصب جیک سلیوان اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
اس میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی جبکہ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
معید یوسف امریکی کانگریس اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ معید یوسف کی امریکی ہم منصب سے ملاقات مئی میں جنیوا میں ہوئی تھی۔
تاہم اپنے اس حالیہ دورے میں معید یوسف امریکی تھنک ٹینکس، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.