who will understand me cupid free dating asian dating uk free queen without a crown filipino cupid chat room best dating site for married uk prince and princess school pasig

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشیر جیل خانہ جات سندھ اعجاز جاکھرانی بھی سائبر فراڈ کا شکار ہوگئے

سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی بھی سائبر فراڈ کا شکار ہوگئے۔

ہیکرز نے اعجاز جاکھرانی کا سوشل میڈیا کا آفیشل پیج ایک ہفتے قبل ہیک کرلیا تھا۔

اس ایک ہفتے کے دوران ہیکرز نے اعجاز جاکھرانی کے پیج پر غیر اخلاقی تصویریں لگائیں۔

سندھ کے مشیر جیل خانہ جات نے اپنا پیج ہیک ہونے کی ایک ہفتے قبل سائبر کرائم کو شکایت کی تھی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے اس حوالے سے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے اعجاز جاکھرانی کا آفیشل پیج ریکور کروادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیج کس نے ہیک کیا؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.