بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشہور بھارتی یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارت میں ٹرک نےموٹرسائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی یودے مشرا ریاست مدھیا پردیش میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل چلارہا تھا۔ اس دوران ہائی وے پر ٹرک نے اسے کچل دیا۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا یوٹیوبر انٹرنیٹ پر ’اسکائی لارڈ‘ کے نام سے مشہور تھا۔

ابھی یودے مشرا نے اپنی آخری ویڈیو یوٹیوب پر دو ہفتے قبل اپ لوڈ کی تھی جہاں اس کے فالوورز کی تعداد 16 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے یوٹیوبر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداح اور فالوورز دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.