بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشکل وقت میں لز ٹرس کے پیچھے متحد ہونا ہوگا، رشی سونک

برطانیہ کی نو منتخب وزیراعظم لزٹرس کے حریف رشی سونک نے کہا ہے کہ ہم سب کو اس مشکل وقت میں لز ٹرس کے پیچھے متحد ہونا ہوگا۔ 

لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں رشی سونک نے کہا کہ ہماری جماعت کو لز ٹرس کی سربراہی میں متحد ہونا ہے۔

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں، نو منتخب وزیراعظم کو81 ہزار 326 ووٹ ملے، ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔

وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.