پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کی سیاسی قیمت مل کر ادا کرنے کو تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں، ہمیں وہ فیصلے کرنے ہیں جو ہمارے ذمے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے غریبوں کو سبسڈی دینے، امیروں پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ موجودہ ملکی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں دو اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے، جن ایک فوری انتخابات کروانے جبکہ دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔
Comments are closed.