بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے، ترکی

انقرہ: ترکی کی قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم، آئیجن اور ترک قبرص میں اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی قومی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس صدر رجب طیب اردوان کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قومی سلامتی کونسل نے  کہاکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ترکی اپنی سمندری حدود کا تحفظ کرے گا اور اپنی سمندری حدود میں موجود قدرتی وسائل کو ہر صورت بروئے کار لائے گا، ترکی خطے میں امن کے قیام کے لئے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

قومی سلامتی کونسل کے شرکاء نے افریقہ میں مسلح حملوں میں اضافے اور صومالیہ میں خانہ جنگی پر گہری تشویش  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کونسل نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم اور آئیجن کے سمندری حقوق پر تمام معاملات کو سفارتی اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے لیکن اسے ترکی کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

The post مشرقی بحیرہ روم میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے، ترکی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.