بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشاہد اللّہ خان نے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی، بابر اعوان

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ مشاہد اللّہ خان ورکنگ کلاس میں نچلی سطح سے اُٹھے اور مظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔

بابر اعوان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللّہ مرحوم جب پیاسی یونین کے ممبر تھے تو ان کے بھائی ساجد اللّہ گارڈن کالج کے عہدیدار بنے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق بنا رہا اور ہم دونوں عملی سیاست میں آئے، ایوان اور ایوان سے باہر بھی ہمارا رشتہ بنتا رہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم مشاہداللہ خان کو کبھی نہیں بھول سکتے، ان سے اختلافات رہے لیکن وہ ایک نظریاتی کارکن تھے۔

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ مشاہدہ اللّہ خان تب کے لیڈر تھے جب سرمایہ دار وڈیرے سیاست میں نہیں آئے تھے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللّہ تعالیٰ مشاہد اللّہ خان کی مغفرت کرے اور خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.