بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسٹر ایکس اور وائے کے بارے میں عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائے کے بارے میں عمران خان کو پتہ ہونا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان میں اتنی جرات ہے تو وہ سیدھی بات کریں یا پھر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام لاپتہ خاندانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تصادم کے راستے کے بجائے افہام و تفہیم سے اس مسئلے کو آگے بڑھارہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز بہادر آباد پہنچ کر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کو لاپتہ افراد کی فہرست پیش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی فیملیز سے ملاقات کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.