جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم، چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کے معاملے پر چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ چوہدری وجاہت پارٹی آئین میں آئینی ترمیم نہیں کر سکتے تھے، چوہدری شجاعت کے پارٹی صدر برقرار ہونے سے متعلق فیصلہ اس وقت موجود تھا۔

الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت پارٹی سربراہ ہیں، چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔

چوہدری وجاہت حسین نے کہا تھا کہ اگر 30 جون تک مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ختم نہ کیا تو میں نئی پارٹی بناؤں گا۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدر رہنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کے چوہدری وجاہت حسین نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی۔

آئینی ترمیم کے تحت صدر کی مدت کو کم کر کے 2 سال کر دیا گیا تھا۔

چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کر کے نیا انٹرا پارٹی الیکشن کرا دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.