جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

مسقط سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز مسقط سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات کے سبب اسے قرنطینہ کرکے خون کے نمونے لیب ٹیسٹ کے لئے بھیج دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 روز سے مسافر کے چہرے، پیٹھ اور نچلے دھڑ پر سرخی مائل دھبے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق مسافر کو گزشتہ ایک ہفتے سے بخار بھی ہے، تاہم اسے فوری طور قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

منکی پاکس کی تصدیق کے لیے مسافر کےخون کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.