مسلسل دو روز کی کمی کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر پھر سے ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر 96 ہزار 22 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں ایک اونس سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 795 ڈالر ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.