بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسرور خان کی چیئرمین اوگرا تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مسرور خان کی بطور چیئر مین اوگرا تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق مسرور خان کی بطور چیئر مین تعیناتی 4 سال کیلئے کی گئی ہے ۔

مسرور خان کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے سکیل ون میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی2020 ء کو چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل خان کے عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.