اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبویؐ واقعہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی۔
مسجد نبویؐ واقعہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گِل، حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔
چیف جسٹس نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.