سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کردی گئی، مسجد نبویؐ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے۔
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نفرت، تعصب اور گمراہی کی دلدل میں دھنسے یہ بدقسمت دربارِ نبویؐ کے آداب بُھلا بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 رمضان کی مقدس شب اس وڈیو کو طنزیہ یا فخریہ پوسٹ کرنے والے بھی یقیناً اس گناہِ عظیم میں برابر کے حصے دار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا کہ قائداعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللّٰہ کے آخری نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے روضے، مسجد نبوی ؐ میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے آخری دنوں میں مسجد نبوی ؐ کے تقدس کو بھی خاطر میں نہ لینے والوں سمیت تمام پاکستانیوں کے ساتھ خدا رحم فرمائے۔
Comments are closed.