مسجد الحرام میں پہلی بار نمازیوں کے بچوں کیلئے دیکھ بھال کی سہولت متعارف کرا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کے تعاون اور ان کی نگرانی میں رمضان المبارک کے وسط میں پہلی بار نمازیوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس سہولت کا انتظام مسجدالحرام کی تیسری سعودی توسیع میں کیا گیا ہے۔
اس مرکز میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کے بچوں کے 6 برس سے کم عمر کے تقریباً 80 بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ والدین بےفکر ہوکر اپنی عبادات ادا کر سکیں۔
یہ مرکز 24 گھنٹے کام کرتا ہے، یہاں بچوں کے لئے سونے اور کھیلنے کے کمرے بنائے گئے ہیں جبکہ ماہرین بھی بچوں کی نگرانی کے لئے ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ ابتدائی 3 گھنٹوں کے لئے یہ سہولت بالکل مفت ہے تاہم بعدازاں والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی۔
Comments are closed.