بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مستقل مزاجی یا ضد؟ 39ویں بار درخواست بھیجنے پر امریکی شہری کی گوگل میں ملازمت

گوگل پر ملازمت کے خواہشمند شخص کو بالآخر 39ویں بار درخواست بھیجنے کے بعد نوکری مل گئی۔

ٹائلر کوہن نے 39 مرتبہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر ملازمت کے لیے اپلائی کیا۔

انہوں نے ایک آن لائن پلیٹ فارم پر اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے کہ گوگل سے کتنی بار ان کا رابطہ ہوا اور 19 جولائی کو آخر کار انہیں ملازمت مل ہی گئی۔

کوہن امریکی شہر سان فرانسسکو میں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ استقامت اور ضد میں بہت واضح فرق ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مجھ میں کیا ہے۔

یہ بات ٹائلر کوہن نے آن لائن پلیٹ فارم پر اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھی۔

اسکرین شاٹ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی بار ٹائلر نے اگست 2019 میں اپلائی کیا تھا اور اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رکھا اور اب تین سال بعد انہیں گوگل نے ملازمت دے دی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.