چیف سلیکٹر مینز کرکٹ ٹیم وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کبھی بھی بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی بات نہیں کی۔ مستقبل میں اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔
جیو نیوز سے بات چیت میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیم کےلیے بیک اپ تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ بیک اپ اس وقت تک تیار نہیں ہوسکتا جب تک پلیئر کو کھلائیں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیک کرنا ہے کہ پلیئرز انٹرنیشنل پریشر کیسے برداشت کرسکتے ہیں؟ اگلے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت کچھ ٹرائی کرنا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پلیئرز سے بات کر رہے ہیں کہ ان کو کس پوزیشن پر کھیلنا ہے؟ مستقبل میں اوپنرز میں بھی تبدیلی نظر آئے گی۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا مائنڈ سیٹ معلوم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ٹوورز پر ٹیم کو کھلانا کپتان اور مینجمنٹ کا کام ہوتا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کبھی بھی بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی بات نہیں کی۔ دیکھنا ہے کہ بابر اور رضوان کے ارد گرد کھیلنے والے پلیئرز کیسا کرسکتے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس نے کیسا کھیلا اور کیا مسائل رہے؟ اس پر بات ہوتی ہے۔
Comments are closed.