بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے، او آئی سی کا عزم

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر سیکریٹری جنرل او آئی سی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ 

اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر تنازع پر او آئی سی رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ 

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جموں و کشمیر تنازع پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں اس عزم کو دہرایا گیا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا عزم دہرایا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا حصول ناممکن ہے۔

اعلامیے کے مطابق او آئی سی نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کیا جبکہ غیر کشمیریوں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کرنے کو بھی مسترد کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.