کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ اگر ایئرایمبولینس میں تاخیر ہوئی تو ان کے والد کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سے عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ملاقات کی اور والد کو بیرون ملک بھجوانے کے انتظامات پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ عمر شریف کی فیملی کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیڈین عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے علاج و معالجہ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، شہری انہیں ایک بار پھر اسی طرح اسٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
بیٹے جواد عمر نے کہا کہ ایئر ایمبولینس میں مزید تاخیر سے عمر شریف کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سے جلد انتظام کروایا جائے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے ضروری کاروائی فوری مکمل کی جائے۔
Comments are closed.