بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم کی زخمی لیگی خاتون کارکن سے ملاقات

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ن لیگ کی زخمی ہونے والی خاتون نوادرخان سے مریم نواز نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر خاتون کارکن نوادرخان لودھی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے استقبال کے دوران بھگدڑ کے باعث گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

انہیں مریم نواز کے بھائی حسین نواز طبی امداد کے لیے ایون فیلڈ ہاؤس لے آئے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر ان کے والہانہ استقبال کیلئے موجود تھی۔

رش کے باعث مریم نواز میڈیا سے گفتگو نہ کرسکیں، انہوں نے آنے والوں سے اظہار تشکر کیا، امکان ہے کہ وہ تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.