بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسحاق ڈار کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سےزائد اثاثہ جات پر نیب ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

احتساب عدالت اسلام آبادکے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت اسحاق ڈار اپنے وکیل قاضی مصباح کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت سے اسحاق ڈار کے وارنٹِ گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے مزید استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے، اسحاق ڈار اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.