وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ای سی ایل پر ہیں، انہوں نے نام نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، پنجاب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے، اپوزیشن کے ساتھ نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ڈیم ای ٹائیں ٹائیں فش ہے، بھارت نے ہمارے خلاف میڈیا وار چلائی ہوئی ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس اور این سی او سی کے ایجنڈے کے تحت پاک افغان بارڈر بند ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارڈر مینجمنٹ ہے، کوئی افغان مہاجر وہاں سے یہاں نہیں آ رہے، افغان مہاجر ترکی اور دیگر ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی اغواء نہیں ہوئی، افغان سفیر کی بیٹی کا بیان میڈیا وار کا حصہ ہے، پاکستان کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی لڑکی کے حوالے سے کہا کہ نور مقدم کے قتل کے کیس میں قاتل کی فرانزک رپورٹ مل گئی ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس انجمن ستائشِ باہمی کی میٹنگ تھی، افغانستان سے متعلق پی ڈی ایم نے جو بیان دیا ہے عمران خان کا بھی وہی بیانیہ ہے۔
Comments are closed.