پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے نوجوان رہنماؤں راجہ محمد علی اور چوہدری فیصل سیعد نے ن لیگ فرانس کے زیر انتظام مریم نواز کے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائر مقرر ہونے کی خوشی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا۔
اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی قائد کے حق میں نعرے لگائے۔ تقریب میں موجود رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فرانس میں موجود پارٹی رہنما تمام اختلافات پس پشت ڈالکر ایک پیلٹ فارم پر موجود ہیں اور پیغام دیا کہ فرانس میں بھی ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس کے مرکز شانزے لیزے میں واقع پرنس پیلس ریسٹورنٹ میں مسلم لیگی قیادت نے پارٹی کی مرکزی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئیر نائب صدر بننے کی خوشی میں جشن منایا۔
پیرس کی نوجوان کاروباری شخصیت و ڈائریکٹر نور انشورنس راجہ محمد علی کی جانب سے مسلم لیگی قیادت کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں چئیرمین مسلم لیگ (ن) فرانس راجہ علی اصغر، سردار ظہور اقبال، طلعت چوہان، چوہدری نعیم، خان اصغر، فیصل سعید، حاجی مزمل حسین، راجہ حمید، نثار احمد، یاسر شاہ، چوہدری شہباز کسانہ، سینئر صحافی چوہدری رضا، ملک منیر احمد، سلطان محمود اور سید شاہ زیب ارشد اور چوہدری منہاز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے راجہ محمد علی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، چئیرمین مسلم لیگ (ن) فرانس راجہ علی اصغر نے شاندار تقریب کے انعقاد کرنے اور مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے پر راجہ محمد علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو راجہ علی جیسے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے، مستقبل میں راجہ علی جیسے نوجوان ہی پارٹی کو آگے لیکر جا سکتے ہیں۔
سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) فرانس سردار ظہور اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی چلانے کے لیے پہلے ہم سب مسلم لیگیوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر یکجا ہونیکی ضرورت ہے، ہمیں ماضی کو بھلا کر مستقبل کے لیے مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنا ہوگا۔
طلعت چوہان کا کہنا تھا کہ ہمیں عہدوں کی دوڑ سے باہر نکل کر پارٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس اصغر خان کا کہنا تھا کہ تمام سینئر قیادت کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر خوشی ہوئی، اُمید ہے آئندہ بھی ہم سب مل کر پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری نعیم نے تمام مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی کوشش پر راجہ محمد علی کی کاوش کو سراہا۔
آخر میں پارٹی گیتوں کی دھن پر تمام مسلم لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد پیش کی اور کیک کاٹا۔
Comments are closed.