اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

حافظ نعیم کی ن لیگی صوبائی صدر سے ملاقات: شہر کی ترقی کیلیے پارٹیز کو متحد کرنے کاعزم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی  پاکستان  کے وفدنے مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ سے ملاقات کی ، جس میں شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے تما م  پارٹیوں کو متحد کرنے کا عزم کیا گیا۔

ملاقات کے وقت جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ڈاکٹراسامہ رضی اور مسلم پرویز بھی موجود تھے جبکہ  مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کوہستانی بھی موجود  تھے، ملاقات میں بلدیاتی الیکشن اور میئر کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاہے کہ ہم شاہ محمد شاہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں،  بلدیاتی انتخابات ہوئے لیکن بہت مشکل سے ہوئے،  بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہوا ابھی ہم اس کی تفصیل میں نہیں جاناچاہتے، کراچی مزید تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی سندھ اور پاکستان کی ترقی ہے،  بلدیاتی انتخابات میں جو سیاسی تفریق سامنے آئی ہے اگر ایسے ہی تفریق رہی تو شہر کا کچھ نہیں ہوگا، جب تک لوکل باڈیز پاورفل نہیں ہوگی اس وقت تک شہر میں کام نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  25 جنوری کی رزلٹ سے پہلے ہم چاہتے ہیں کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک ہوجائیں، جب رزلٹ آجائیں تو پھر جس کی جو پوزیشن ہے اسے قبول کی جائے۔

شاہ محمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے بڑی تعداد میں ووٹ لیے، جماعت اسلامی کی تنظیم نہایت ہی اچھی تنظیم ہے، حافظ نعیم الرحمن نے شہر کی ترقی کے لیے پارٹیز کو متحد کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی سب مل کر شہر کی تعمیر کے لیے کام کریں گے۔

You might also like

Comments are closed.