اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے سندھ رینجرز کا اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کراچی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق رینجرز اہلکار محمد خالد گلستان جوہر میں ملینیئم شاپنگ مال کے قریب موٹر سائیکل پر رک کر کسی سے موبائل پر بات کر رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے جنہوں نے مقتول سے بات چیت کی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہید اہلکار رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول نائٹ پاس پر چھٹی لے کر نکلا تھا۔ مقتول کو خاندانی دشمنی پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہلکار کے بھائی کو چند سال قبل اندرون سندھ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.