بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کے اعتراف کی تحقیقات کروائیں گے، فوادچوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے اعتراف کی تحقیقات کروائیں گے، جو کارروائی ہوگی وہ بھی میڈیا کےساتھ شیئر کریں گے۔

اسلام آباد میں حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھیں، پبلک فنڈز کو ہینڈل کرنا ایف آئی اے کے اندر بھی جرم بنتا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آڈیو کلپ میں آپ کچھ چینلزکو اشتہار دینے کا منع کر رہی ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں، اگلا مرحلہ کارروائی کا ہے، انکوائری کے بعد معاملہ آپ کے سامنے رکھیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کا انکشاف صحافیوں کی آنکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم کہتی ہیں میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی،اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرونِ ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ قومی پیسے کا ناجائز استعمال جرم ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ یہ کیا باتیں کرتے ہیں، کیا یہ فاشزم سے کم ہیں، وفاقی حکومت کےاربوں روپےلگے، صوبوں کے بھی لگے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ اگر یہ کسی مغربی ملک میں ہوا ہوتا تو سارا خاندان جیل میں جاچکا ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.