مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک انصارف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے سخت الفاظ پر مبنی بیان پر ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مریم نواز کے خلاف علی امین گنڈاپور نے شرمناک زبان استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے الفاظ عورتوں سے نفرت کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسی ذہنیت رکھنے والے 22 کروڑ افراد کے ملک پر حمکرانی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کی ذاتیات پر تنقید کی تھی۔
Comments are closed.