بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے عمران خان حکومت کو کرپٹ ترین قرار دیدیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ میں کرپٹ ترین قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے والے عمران خان مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے ہیں۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف ایک شعبے میں ترقی ہوئی اور وہ چوری اور لوٹ مار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.