جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

مریم نواز نے شہباز شریف کی تعریف میں کیا کہا؟

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی سرگرمیوں کی کھل کر تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے مفت آٹا سستا پیٹرول کے ہیش ٹیگ کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ایونٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیراعظم کا مقابلہ کرنے کا جذبہ بلند ہے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ اعلانات کو حقیقت بنانے کےلیے جو میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں۔

مریم نواز نے اپنے پیغام کے ساتھ امید بھرے کلمات میں کہا کہ انشاء اللّٰہ، پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.