جمعہ 2؍رمضان المبارک 1444ھ24؍مارچ 2023ء

پہلا ٹی 20: پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلی جارہی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کی ٹاس کےلیے گرین شرٹس کے کپتان شاداب خان اور بلو شرٹس کے راشد خان میدان میں اترے۔

شاداب خان نے اپنی کپتانی کے پہلے ہی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس کی طرف سے صائم ایوب، زمان خان، احسان اللّٰہ اور طیب طاہر آج اپنے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.