معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہبازگل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر اور شہبازشریف کی لڑائی دیکھ کر بادشاہوں میں تخت کی لڑائی کی داستانیں یاد آ گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شہباز شریف کے عشایئے میں شرکت نہ کرنے پر اپنا رد عمل دیا ہے ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اگر یہ جمہوری پارٹی ہوتی تو آج چچا بھتیجی اس طرح ایک دوسرے پر حملہ آور نہ ہوتے۔
شہبازگل کا سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ن لیگ جمہوری پارٹی تو تھی نہیں، شریفوں کی بادشاہت تھی اوربادشاہت میں ایسے ہی ہوتا ہے۔
Comments are closed.