بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم، گیلانی، گنڈاپور آج آزاد کشمیر میں جلسے کریں گے

آزاد کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم جاری ہے آج مسلم لیگ نون پلندری ، پیپلزپارٹی مظفر آباد اور پی ٹی آئی پٹہکہ میں انتخابی جلسے کرے گی۔

نون لیگی رہنما مریم نواز آج پلندری آزاد کشمیر کےحلقہ ایل اے 23 اور 24میں انتخابی جلسہ کریں گی ۔

مریم نوازحلقہ ایل اے 24 بلوچ مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار فاروق طاہر کے جلسے سے خطاب کریں گیجس کے بعد وہ دوسرا جلسہ ایل اے 23 پلندری پائلٹ ہائی اسکول میں کریں گی یہ حلقہ مسلم لیگ نون کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی کا ہے۔

پیپلز پارٹی آج مظفر آباد میں اپنا انتخابی جلسہ کرے گی جس سے سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی خطاب کریں گے ۔

اس کے علاوہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پٹہکہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.