بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کے فیصلوں سے متفق ہوں: ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بتا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر آ رہی ہے،  سندھ حکومت کا فیصلہ بہتر ہے، میں اس کے فیصلوں سے متفق ہوں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تقریباً 19 فیصد ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث ہلاکت خیزیوں اور اس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے حوالے سے بتایا کہ جب نیا ویرینٹ آتا ہے تو وہ آسانی سے پھیلتا ہے، یہ ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ویکسین 100 فیصد مؤثر نہیں ہوتی، تاہم موجودہ تمام ویرینٹ پر کورونا وائرس کی ویکسین اثر انداز ہوتی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے عملے کو کورونا وائرس رسک الاؤنس دینے کے لیے وزارت صحت نے خط لکھ دیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفر کرنے کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ ضروری ہو گا، اگست سے اندورن ملک سفر کیلئے بھی کورونا سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.