پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مریم، آپ کے والد نے غلط بیانی کی آپ بھی کر رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ جھوٹ بولتے ہیں، وہ کہتے ہیں یاسمین راشد پولیس والوں پر گاڑی چڑھانا چاہتی تھیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ اس لیے پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر حملہ کیا، سب نے دیکھا کہ میں نے اپنی گاڑی روک لی تھی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مظلومیت کی داستان سنانے والے مظلوم نہیں، پاکستان میں بہت اچھا علاج ہوتا ہے۔
Comments are closed.