وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2017 کی مردم شماری پر بھی سخت اعتراض تھا۔ مردم شماری ایسی نہ ہو جو 2017 میں ہوئی۔ یہ باتیں کہ مردم شماری نہ ہو یہ کوئی حل نہیں۔
کراچی میں کثیر الجماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مردم شماری درست ہو جو خامیاں ہیں وہ درست کی جائیں۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما قادر مگسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے کہا ہے مردم شماری 3 سال تک ملتوی کرائی جائے۔ چار اضلاع میں کوئی نہیں جاسکتا کیوں کہ وہاں ڈاکو راج ہے۔ وزیراعظم مردم شماری نہ روکیں تو وزیراعلیٰ سندھ روک دیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ حکومت کا بیوپاری کی طرح موقف ہے۔ سندھ پر حاکمیت کا حق سندھیوں کا ہے۔
قادر مگسی کا کہنا تھا کہ 3 اضلاع نو گو ایریا ہیں، مراد علی شاہ جا کر دکھائیں سیاست چھوڑ دوں گا۔
Comments are closed.