بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مردان میں کورونا مثبت کی شرح 41 فیصد تک جا پہنچی

پشاور کے شہر مردان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 41 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور ہری پور میں  کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 27،27 فیصد ہے جبکہ دیر لوئر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 34 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 25 فیصد اور مالاکنڈ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے۔

آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چارسدہ اور صوابی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 18، 18 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق شانگلہ اور چترال میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 16،16 فیصد ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.