خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ مردان میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے خور ونوش کی دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.