جماعتِ اسلامی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعتِ اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار کی اپیل مسترد کی، الیکشن ٹربیونل نے درخواست کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔
ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست قرار دے کر منظور کیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 2 اور جماعت اسلامی کے 1 امیدوار نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔
Comments are closed.