ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
مختلف علاقوں کے دورے کے دوران مرتضیٰ وہاب نے بلدیاتی عملے کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کی بارشوں سے سیکھا ہے، جہاں خامیاں دیکھیں وہاں کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیو کراچی، نارتھ کراچی اور پاپوش نگر میں برساتی پانی کے نکاس کے لیے طریقہ کار بنایا ہے۔
Comments are closed.