ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

مراکشی کھلاڑی کی والدہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

فیفا ورلڈ کپ میں آج نئی تاریخ رقم ہوگئی، مراکش نے پہلے افریقن ملک کی حیثیت سے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، مراکشی کھلاڑی کی والدہ کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مراکش نے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دینے کے بعد مراکشی کھلاڑی کی جشن منانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ایک کھلاڑی صوفیانے بوفال نے گراؤنڈ میں اپنی والدہ کے ساتھ رقص کیا۔

یاد رہے کہ مراکش نے کوارٹر فائنل میں رونالڈو کی پُرتگال کو 0-1  سے شکست دے دی، میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کے نصیری نے پہلے ہاف میں اسکور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.