وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی کہ کراچی کے شہری جن بڑے اسپتالوں میں علاج نہیں کرسکتے ، وہاں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے شہری صحت کارڈ پر علاج کرارہے ہیں۔
مراد سعید نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان کارخانے لگانے نہیں آئے، غریبوں کو اپنی چھت اور گھر مہیا کررہے ہیں، عمران خان مہمان خانے کھول کر سڑک پر سونے والے کو ریاست کا مہمان بنا رہے ہیں،حکومت ڈھائی سال میں ساڑھے سولہ سو کلومیٹر سڑکیں بنا چکی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 8 سو کروڑ سیکیورٹی اور کیمپ آفس پر خرچ کیے، ان کا پیٹ بھی خراب ہوجائے تو لندن جاتے ہیں، نواز شریف نے 34 کروڑ روپے لندن میں اپنے علاج پر خرچ کیا۔
مراد سعید نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ اسکینڈل میں آگیا کہ یہ سڑکیں کمیشن لے کر بناتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کاوژن تھاکہ ہمیں سڑکیں ضروربنانی ہیں لیکن قرضوں سے نہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی میں پنجاب اور کے پی کے، کے شہری کا ہیلتھ کارڈ پر علاج ہوسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا فروغ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔
Comments are closed.