ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنا جاری ہے، جس کی وجہ سے راستے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور ملتان سمیت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہوگیا۔
کراچی کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
ٹاور سے گورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جبکہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 اور بلدیہ نمبر 4 میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
حب ریور روڈ، لیاقت آباد، کورنگی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
لاہور میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک جام ہوگیا۔
اسلام آباد میں بارہ کہو میں احتجاج کے دوران اٹھال چوک بند کردیا گیا۔
بارہ کہو میں اٹھال چوک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر احتجاج کے دوران لیاقت باغ چوک پر ٹریفک جام ہوگیا۔
احتجاج اور ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Comments are closed.