وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مذاکرات کی اپیل این آر او کی اپیل ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے اور مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے۔
Comments are closed.