وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے تنازع کا کو ئی فوجی حل نہیں تھا، مذاکرات پر مبنی سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازع کا حل ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے مسعود فاؤنڈیشن افغانستان کے سربراہ احمد ولی مسعود نے ملاقات کی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کی افغانیوں کے بعد سب سے زیادہ خواہش پاکستان کی ہے، انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام فریقین سے تشدد کے خاتمے اور مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے سیز فائر اور پُرامن، مستحکم افغانستان کے قیام پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا۔
Comments are closed.